واشنگٹن( نیٹ نیوز) فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے چھ ہفتوں کے لیے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے والے صارفین کو 120 ڈالر تک انعام دیا جائے گا، یہ حیران کن پیشکش امریکی صدارتی الیکشن کے تناظر میں دی گئی ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ستمبر کے آخر تک صارفین کے لیے ایک منفرد اور ناقابل یقین پیشکش کی ہے ، اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے صارفین کو 10 سے 120 ڈالر تک انعام دیا گا جس کے لیے صارفین کو صرف اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ایک سے چھ ہفتے کے لیے بند کرنا ہوگا۔