لاہور (سپورٹس ڈیسک) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،جب فلم انڈسٹری میں کئی اداکارائیں موجود تھیں تب بھی میرے مقابلے کی کوئی اداکارہ نہیں تھی ۔ اداکارہ میرا کا کہنا کہ میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ جس قدر لگن اور محنت کے ساتھ میں نے فلموں میں اداکاری کی ہے اس طرح دوسری کسی اداکارہ نے کام نہیں کیا ۔ میں کسی کو کمتر نہیں سمجھتی مگر سب کا اپنا اپنا معیار ہوتا ہے اور میں اپنا موازنہ اپنی ذات سے کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو خود سینما گھر جا کر اسے دیکھتی ہوں اور اپنی خامیاں تلاش کرنے کے بعد اگلے پراجیکٹ فلم میں انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میرا نے کہا کہ فلم ’’باجی ‘‘نے فلم بینوں کو متوجہ کیا ہے اور ہدایتکار ثاقب ملک کے نئے پراجیکٹ میں نظر آئوں گی جس کا حتمی نام طے نہیں ہوا تاہم امکان ہے کہ یہ فلم ’’باجی ‘‘ کاسیکوئل ہوگا۔