لاہور(کلچرل رپورٹر)سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی خواتین کے خلاف ایکشن لے لیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انسٹاگرام پر کچھ خواتین میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کررہی ہیں اور مجھے برا بھلا کہہ رہی ہیں۔سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ میں ایسے تمام اکاؤنٹس کو یہاں رپورٹ کررہی ہوں اور پھر ان کیخلاف باضابطہ طور پر کورٹ میں کیس کروں گی۔