لندن(ویب ڈیسک) قدرت کے کارخانے میں کئی طرح کے عجیب و غریب جاندار پائے جاتے ہیں لیکن بہت سی ٹوپیوں والی سُنڈی (کیٹرپِلر) حال ہی میں دریافت ہوئی ہے ۔ یہ سنڈی ایک قسم کے پتنگے سے تعلق رکھتی ہے اور سانپ کی کینچلی کی طرح سر کی جلد اتارتی رہتی ہے لیکن یہ اسے پھینکنے کی بجائے اپنے سر پر سجاتی رہتی ہے جو آخر میں جوکر کی لمبی ٹوپی کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔یہ کیڑا ایک خاص پتنگے Uraba lugens سے تعلق رکھتا ہے ۔