مکرمی ! آج کل اکثر والدین انے بچوں کی پرورش کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں حالانکہ والدین معمولی سی توجہ دے کر اس مسئلہ کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں، والدین اگر مندرجہ زیل نقاط پر توجہ دیں تو اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا بچہ جان بوجھ کر تنگ کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کو وقت او رپیار کم دیتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا بچہ باتیں چھپاتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ٓاپ ہمیشہ اس پر غصہ کرتے ہیں۔ ٭ اگر ٓاپ کا بچہ خود اعتماد نہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ٓاپ ہمیشہ اس پر غصہ کرتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا بچہ خود اعتماد نہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ٓاپ اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اس کو نصیحت زیادہ کرتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا بچہ کسی کا احساس نہیں کرتا تو اس کی وجہ یہ ہے آپ ہر وقت اس کو حکم دیتے ہیں اوراس کی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔ (آصف اقبال انصاری۔۔کراچی)