لاہور(خصوصی نمائندہ)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈ ہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں مگر انکے تمام منصوبے فلاپ ہوں گے ، جنہوں نے ملکی خزانہ لوٹا ہے ان کو پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا ،قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرم ہے انکو کسی صورت معافی نہیں ملے گی ، کڑے اور بلا تفریق احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات وقا ص افتخاربٹ ،سیالکوٹ سے امجد باجوہ ،وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان ،ویمن تحفظ اتھارٹی کی چیئر پر سن فاطمہ چدھڑ،تحر یک انصاف کے مر کزی رکن شیخ زین سمیت دیگر کی قیادت میں آنیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ جمہوریت پارلیمنٹ اور سیاست کو کر پشن سے پاک کر کے اداروں کو مضبوط کرنا ہے جسکے لیے ہر وہ اقدام کر یں گے جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔