لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اصل ایجنڈا احتساب اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا ہے ، اپوزیشن احتجاجی مارچ کے بجائے 2023کے عام انتخابات کا انتظارکر یں ،عوام نے ہمیں 5سال کا مینڈ یٹ دیا ،سیاسی مفادات کیلئے مارچ کرنیوالی اپوزیشن بتائے کہ کشمیر یوں کے حق میں کیوں مارچ نہیں کیا؟انکو جوش سے نہیں ہوش سے کام لیتے ہوئے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں مارچ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پار لیمنٹ اور اداروں کو مضبوط بنا رہے ہر حق دار کو اس کا حق دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے ،حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا آج ملک معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک شہباز احمد،ایم پی اے عابدہ راجہ اورتحر یک انصاف کے رکن بلال چیمہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفودسے گفتگو کے دوران کیا، گور نرنے کہا کہ ملک میں احتساب کی وجہ سے اپوزیشن سب سے زیادہ پر یشان ہے انکو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا بھی ہضم نہیں ہو رہا۔