لاہور(خصوصی نمائندہ) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن بچانے اور سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے اپوزیشن کشمیر کاز کا سہارا لینے سے باز رہے ،کشمیریوں کی حمایت اور ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم ایک پیج پرہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک، اعجاز عالم اور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شبیر علی ،وزیر اعلیٰ کے مشیر عون چودھری ،ایم این اے غلام بی بی بھروانہ،ایم پی ایز جاوید اختر،واصف مظہر،خیال احمد کاسترو،لطیف نذر،نعیم ابراہیم اور ایم پی اے سلیم اختر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ایم پی ایز اور عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور اپنے دیگر جر ائم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف منفی پر وپیگنڈ ے کر رہا ہے لیکن اسکے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، مسئلہ کشمیر، بھارت کے جنگی جنون اور خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں آج اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے مگر بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں آج بھی اپنی سیاست کو بچانے کے چکروں میں ہیں جو کسی بھی صورت ملک وقوم کی خدمت نہیں ۔ گورنر سرور