لاہور(جنرل رپورٹر) این سی اے کی کنٹرولنگ اتھارٹی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمودنے این سی اے کا دورہ کیا اور انکی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،ہم مرحلہ وار سکولز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں، امید ہے پرائمری سکول بھی جلد کھل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے ضروری قانون سازی میں سست روی اختیار کی گئی لیکن اب اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کورونا کے باوجود ملک کی اکانومی بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ،اپوزیشن کی خواہشیں بہت ہے مگر دم نہیں ہیں ،ن لیگ کی حالت ہے ان کا قائد باہر سے بیٹھ کر ادروں کے خلاف تقریر کرتا ،ان سے کوئی خدشہ نہیں، عوام کو ان کی سمجھ آ گئی ہیں،ہم تسلیم کر رہے ہیں مہنگائی بہت ہے ۔