اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،این این آئی) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب کرلیا گیا ، صدارت اکرم درانی کرینگے ۔شام پانچ بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں پچیس جولائی کو اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائیگی اور چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے حوالے سے منگل کو ہونے والے سینٹ اجلاس کے متعلق بھی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔