لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشیدچیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے پتلی گلی کی تلاش میں ہے ، قانون سازی کیلئے تجاویز دینے کی بجائے ان کا سارا زور احتساب کے جاری عمل کو روکنے پر ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آڈر جاری کرنا سپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے اور چیئر کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن ایوان میں اپنا اصل کردار ادا کرنے کی بجائے قیادت کی کرپشن بچانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے حربے استعمال کر رہی ہے جنہیں کسی خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔