مکرمی!2005-2008 ء میںپولیس میں بھرتی ہونے والے کلرک آج بھی اسی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔جس میں وہ بھرتی ہو ئے تھے۔انکی پروموشن کے عمل کو مختلف طر یقوں سے التواء میں ڈالنے کے بعد اب جب کہ پروموشن کی امید جاگی تھی تو محکمے کو بنیادی ٹریننگ کورس کروانا یاد آیا جو کہ بھرتی کے وقت کروایا جانا چاہیئے تھا۔مزید برآں جو قوانین محکمہ نے باقی محکموں کی طرزپہ پروموشن کورس کے لیے پاس کروائے اب انہی کے خلاف جاکر اس کورس کا دورانیہ دو ہفتے کی بجائے تین ماہ کر دیا گیا ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ ہمیں انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کا دروازہ نہ کھٹکھٹا نا پڑے۔ (جملہ ملازمین پنجاب پولیس)