کوئٹہ(آن لائن)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ملک کے پہلے گورنر بن گئے جنہوں نے ایک ہی مدت میں پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لیا ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ نواب ثناء اﷲ زہری‘ میر عبدالقدوس بزنجو‘ میر علائو الدین مری اور جام کمال شامل ہیں، اس سے قبل کسی بھی گورنر نے صوبے کے پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف نہیں لیا۔