لاہور( شوبزڈیسک) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ اگر بہترین سکرپٹ کے ساتھ اچھا کردار ملا تو تھیٹرپر بھی کام کرنے کیلئے تیار ہوں ، دل میں کبھی بھی ہمسایہ ملک میں جا کر کام کی چھاپ لگوانے کی خواہش پیدا نہیں ہوئی ، قوی امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کے لئے مزید کامیابیاں لے کر آئے گا ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ ہمارے ہاں موجودہ دور میں ڈرامہ انڈسٹری کو زیاد ہ پذیرائی مل رہی ہے اور فنکاروں نے کم وقت میں اپنا نام بنایا ہے ۔ ٹی وی اور فلم کی طرح تھیٹر پر بھی کام کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن سکرپٹ جاندار ہونا چاہیے ۔ مجھے اپنے ملک میں جو عزت ملی ہے میں اس پر ہی خوش اور مطمئن ہوں ۔ میرے دل میں کبھی یہ خواہش پیدا نہیں ہوئی کہ ہمسایہ ملک میں جا کر کام کی چھاپ لگوائوں ۔