رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ وفاق غیر آئینی طریقے سے کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک مخالفین کا شوشہ ہے ،پارٹی متحد ہے ،انہوں نے کہا کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو گڑھی خدابخش میں جلسہ سے حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے وفاق کو نقصان پہنچے گا۔