بنکاک(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی ایک عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کے باتھ روم میں اژدھے نے انٹری دے دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اژدھے کو گھر کی بالکونی سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو باتھ روم کے روشن دان سے باہر آ رہا تھا۔خوش قسمتی سے اس وقت باتھ روم میں کوئی موجود نہ تھا۔فائر فائٹرز نے اژدھے کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔