جدہ (خصوصی رپورٹ ) سینئر تجزیہ نگار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری رانا عظیم کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت چیئر مین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم چوہدری خالد رشید نے کی ، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر نے رانا عظیم کو اپنے فورم کی جانب سے عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی اور اوورسیز صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اعظیم نے کہا کہ میں صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے آئی ایف یو جے کے ساتھ رجسٹریشن کا لیٹر ابھی جاری کر رہا ہوں اور جلد پاکستان سے ان کو ایکری ڈیشن کارڈ جاری کروا کے دوں گا ، تقریب سے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں ،پی پی کے صدر چوہدری تصور ،ن لیگ کے ملک محی الدین کشمیر کمیونٹی سے راجہ شمروز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔