کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس42531پوائنٹس سے گھٹ کر 42346پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42831پوائنٹس کی سطح پرگیا تاہم منافع خوری کیلئے حصص کے فروخت سے انڈیکس گرکر42262پوائنٹس پر آگیا۔بعدازاں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42346پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔دوسری جانب 92.36پوائنٹس کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17942.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30232.67پوائنٹس سے کم ہو کر 30159.46پوائنٹس ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.05 سے بڑھ کر166.20 اور قیمت فروخت166.25سے بڑھ کر166.30روپے ہو گئی، تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166 اور قیمت فروخت166.40روپے پر بدستور برقرار رہی ۔