لاہور(کلچرل رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان ،لاہور کے زیر اہتمام یوم قومی ذبان اردو کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت مسز گورنر پنجاب پروین سرور نے کی جبکہ مہمان خصوصی صباحت سعد اور عصمت اسامہ اور نظامت کے فرائض محمد رفیق بھٹی نے سرانجام دیئے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے محمد رضوان نے پروین سرور اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ پروین سرور کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرے بچے اردو بولتے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک میں بچوں کے ساتھ اردو میں بات کرنی چاہیے اردو زبان کو زندہ رکھنا بہت ضروری ہے ۔تقریب کے اختتام پر اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی طرف سے مسزگورنر پنجاب پروین سرور کو اکادمی کی مطبوعات پیش کی گئیں۔