کوئٹہ (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ۔کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر خروٹ آباد پولیس تھانے کی گشت پر مامور موبائل وین کے پاک ترک سکول کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل میں نصب بم سے حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرنثار احمد، ڈرائیور خان محمد اور گن مین ارسلان ودیگر افرادزخمی ہوگئے ، دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔