کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان اورچین کی بحری افواج کی چھٹی مشترکہ مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں آغازہوگیا،مشق کی افتتاحی تقریب میں چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل ڈانگ ژن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی موجود تھے ، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق سی گارڈینزکراچی اوربحیرہ عرب کی سمندری حدود میں منعقد ہوگی،مشق سی گارڈینزکاانعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دورکاپیش خیمہ ثابت ہوگا،مشق میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہازفلیٹ ٹینکراورمیرین فورسزحصہ لے رہے ہیں،مشق سی گارڈینز2020 کا مقصد سمندری خطرات کیخلاف پیشہ ورانہ تجربات کاتبادلہ اوربحری تعاون کا فروغ ہے ،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوطرفہ مشقیں خطے میں محفوظ اورمستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردارادا کریگی۔