اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر اختر نذیر کو سپیشل سیکرٹری سینٹ تعینات کرتے ہوئے انہیں آئی پی اور کمیٹیز کا چارج دے دیا ہے ۔ جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے گریڈ21کے افسر ڈاکٹر اختر نذیر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سینٹ کے سپر د کر دی ہیں جس پر سینٹ نے ڈاکٹر اختر نذیر کو سپیشل سیکرٹری سینٹ تعینات کر تے ہوئے انہیں آئی پی اور کمیٹیوںکا چارج دے دیا ہے ،وہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایڈیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔