لاہور،ملتان(سٹاف رپورٹر،خبر نگار)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم مالیات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حقیقی بھانجے عدنان جاوید لاہور میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کی وفات پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔نماز جنازہ آج بروز سوموار 7 بجے صبح منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ ٹاؤن شپ لاہور میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری پڑھائیں گے ۔عدنان جاوید کی وفات پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی،ڈاکٹر زبیراے خان،سردار سیف اﷲ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،چوہدری قمر عباس دھول،اﷲ رکھا سیاف ایڈووکیٹ،چوہدری شاہد ارائیں،یاسرارشاد دیوان،میجر محمد اقبال چغتائی،مخدوم شہباز ہاشمی،احسان سعیدی،راؤ محمد اسحاق،ہما اسماعیل،شاہد مسعود اوردیگر نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریک کے لئے عظیم سانحہ اورناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔رہنماؤں نے عدنان جاوید کی بے مثال تحریکی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔