لاہور( شوبز ڈیسک )اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرزکسی صورت بھی پروفیشنل کام کرنے والوں کی جگہ نہیں لے سکتے ، ہزاروں ٹک ٹاکرز میں سے ایک دو آرٹسٹ ہی ملتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ ٹک ٹاکرز کو پروفیشنل اداکاروں سے زائد ترجیح دی جاتی ہے ، فلم اور ٹی وی پر کام کرنے والے پروفیشنل اداکاروں کی اپنی طاقت ہوتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔