کراچی (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم اوردیگرکیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کے گواہوں کے بیان پرجرح جاری رکھنے کا حکم دیا،احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان پیش ہوئے ،اس موقع پر نیب کے گواہان کے بیان پرجرح کی گئی،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے جرح جاری رکھنے کی ہدایت کی۔