دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران پاکستانی اوپنرز نے اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث سٹیڈیم میں موجود اکشے کمار سمیت بھارتی اداکاروں کے بھی چھکے چھڑا دئیے ،بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پریٹی زنٹا، ارواشی روٹیلا سمیت کئی اداکار دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے لیکن پاکستان اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پر ان فنکاروں اور بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اکشے کمار پر ٹوئٹس کیں جبکہ کئی ان پر کئی میمز بھی بنیں جبکہ بھارتی تماشائیوں نے 16ویں اوور کے بعد اپنی ٹیم سے مایوس ہوکر سٹیڈیم چھوڑنا شروع کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی خوب وائر ل ہو رہی ہے ۔