لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ کے علا قہ میں شا ہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ کی نقد ی وطلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔ستو کتلہ کے علاقے میں امجدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو2لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مصطفی ٹا ئو ن میں عمر کے گھر سے تین ڈاکو1لاکھ50ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مز نگ کے علاقے میں فا روق کے گھر سے ڈاکو1لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،سند ر کے علاقے میں صفد ر کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ اورما ڈل ٹا ئو ن میں ڈاکوئوں نے روف سے 90ہزار کی نقد ی ،فیکٹر ی ایر یا میں ڈاکوئوں نے مز مل سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔ما ڈل ٹا ئو ن اورکا ہنہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبا ل ،ٹبی سٹی ،شفیق آ با د ،با غبا نپو رہ ،مسلم ٹاون اور مستی گیٹ ،جو ہر ٹا ئو ن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔