لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے ہائیکورٹ بار میں ائیر کوالٹی اور کنٹرول ڈیسک کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بار عہدیداران کے ساتھ فیتا کاٹا اور دعا مانگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک ٹیم کی حوصلہ افزائی کی،چیف جسٹس نے ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل کی کاوشوں کو سراہا،اس موقع پر چیف جسٹس کے ہمراہ رجسٹرار ہائیکورٹ عبدالستار اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل بلوچ موجود،صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودھری، ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل ،سیکرٹری ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا، نائب صدر کبیر چودھری بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی ہائیکورٹ بار اشفاق احمد کھرل نے ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ڈیسک کا افتتاح کردیا ہے ، ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ بھی ڈیسک پر حوصلہ افزائی کیلئے آئینگے ،جتنے دن ڈیسک رہے گا، روزانہ روزانہ ہائیکورٹ کے ججز حوصلہ افزائی کیلئے تشریف لائیں گے ، ائیر کوالٹی اینڈ سموگ سے آگاہی کیلئے 21 سے 25 اکتوبر تک ڈیسک لگایا گیا ہے ، ڈیسک پرآنیوالے وکلاء اور شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کیلئے معلومات فراہم کریں گے ۔