چیچہ وطنی،محمد نگر،حبیب آبا د،کامونکے ،سادھوکے سیالکوٹ(نامہ نگاران ) ڈاکوئو ں اور چوروں نے متعدد افراد کو لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ چیچہ وطنی میں بورے والا کے رہائشی لطیف نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اورمیری بھابھی بچوں کے ہمراہ چیچہ وطنی سے بورے والا جا رہے تھے کہ راستے میں 171/9-L کے قریب عبدالرشید نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل فون چھین لیا ۔ محمد نگر86ای بی کے قریب دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے سیل مین خالق سکنہ اڈا کمیر سے 20ہزار روپے نقدی چھین لی ۔حبیب آبا دپتوکی لنڈا پھاٹک کے سامنے دو ڈاکوؤں نے ہینڈز اپ کر کے دو بیو پاریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر تشدد کیا ۔ٹھینگ موڑ چک 7کے رہائشی ملک شفیع اپنے ایک سا تھی کے ہمراہ بکرے خریدنے کے لیے ساہیوال کے لیے گھر سے نکلے اور پتوکی لنڈا پھا ٹک کے قریب پہنچے تو دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کر کے دو لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی ۔ اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکو لو ٹ مار کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔کامونکے پُرانی آبادی کا محسن جاوید جی ٹی ر وڈ پر واقع نجی ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل ہسپتال کے باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ واہنڈو کا رحمت علی حویلی میں مویشی باندھ کر گھر چلاگیا تو واہنڈو کا مصطفیٰ،محمد ساجد اور شریف پورہ کامونکی کا محمد بوٹا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رحمت علی کی حویلی سے ایک قیمتی بھینس چوری کرکے لے گئے ۔سادھوکے جلال بلگن کا رہائشی محمد بشیر اپنی موٹرسائیکل پر تتلے عالی جارہاتھا کہ راستے میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ آدھورائے پل پر دوڈاکوؤں نے روک لیااور اس کی موٹرسائیکل ،موبائل فون ،چوبیس ہزارروپے نقدی اوردیگر کاغذات چھین کر فرار ہوگئے ۔سالکوٹ تھانہ سمبڑیال کے قریب واقع نجی ہوٹل پر کام کرنے والا ملازم عثمان قیوم ہمراہ دوست کے اپنے گھر اگوکی جارہا تھا کہ موڑ سمبڑیال کے قریب دو ڈاکووں نے اُن سے 11500روپے اورموبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔