جکارتہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے کہاہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے ہند میں بھی کوچ رہا ہوں۔مجھے برصغیر سے دلی لگاو ہے ۔ مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔پاکستان اچھا ملک ہے ،یہاں کے لوگ اچھے ہیں،یہاں کا کھانا بہت اچھا ہے ، پاکستان کے کھانے مجھے بہت پسند ہے ، خاص ڈش ساگ اور مکئی کی روٹی بہت زیادہ پسند ہے اور پاکستانی آم کے کیا کہنے ۔پاکستان اور انڈیا میں رہنے سے اولٹمینز کو اردو زبان کے کئی الفاظ یاد ہو گئے ہیں۔