واشنگٹن( نیٹ نیوز) طوطے نے گلوکارہ بیونسے کا گانا ’’اگر میں لڑکا ہوتا‘‘ گا کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔طوطے کا گنگنانا اتنا مشہور ہوگیا کہ لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں تفریح کی غرض سے آئے لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سماجی فاصلہ اپنانے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا کس طرح گانا گنگنا رہا ہے اور اس کے گنگانے کی آواز سن کر محظوظ ہورہے ہیں۔ اس ویڈیو پر تقریباً 50 ہزار سے زائد لائکس اور تبصرے آ چکے ہیں ۔