اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کا آرٹیکل 370 اور A ۔ 35 کو منسوخ ختم کرنے کا اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے ، آج کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف بھارت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا، بھارت کا کشمیریوں کی نسل کشی کا اقدام درحقیقت کشمیریوں کی بجائے بھارتیوں کے خلاف ہے ، بھارت نے دنیا کو بتا دیا کہ وہ سب سے بڑا قانون شکن ملک ہے ۔ مشعال