ریاض(صباح نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 3 برسوں کے دوران اقتصادی اصلاحات کے خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔آگے بڑھتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آرامکو کے شیئرز کی فروخت سے قومی اقتصاد میں نجی ادارو ں کا کردار مضبوط ہوگا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بجٹ 2020 ئکے اجرا پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خطاب اور اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے سے متعلق عزم کا اظہار بڑا اہم ہے ۔اقتصادی تبدیلی کا عمل سعودی وژن 2030 ئکے مطابق مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہا ہے ۔سعودی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔اقتصادی ذرائع میں تنوع پیدا کرنے اور معیشت کو آگے بڑھانے ، روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور سرکاری خدمات کو موثر بنانے کی کوششیں اسی کا حصہ ہیں۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھاسعودی عرب نے تیل کے ماسوا شعبے کے حوالے سے مجموعی حقیقی پیداوار میں خاطر خواہ شرح نمو حاصل کی ہے ۔