مکرمی !30 جولائی شام 5 بجے اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں کی جانب جا رہاتھاکہ مغل پورہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادمجھ پر حملہ آور ہوئے ، تاہم لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے حملہ آور مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ناکام رہے،مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور تحفظ فراہم کریں۔پولیس اور حکومتی اداروں سے درخواست کروں گا کہ مجھے اور میری فیملی کو تحفظ دیا جائے۔ (حبیب ہاشمی،لاہور)