دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی اور لیگ سپنر یاسر شاہ کی ترقی ہوگئی ، فاسٹ بالر محمد عباس کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ،بھارت کے پرتھوی شا،رشبھ پانٹ اور امیش یادو نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں۔پاکستان کے اظہر علی نے بھی 2درجے ترقی کے ساتھ14ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے بلے بازوں،بالرز اور آل رانڈرز کی فہرستوں میں ترقی کی ہے ۔ ہولڈر بائولر ز کی فہرست میں4درجے ترقی کے ساتھ9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ20بالرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ فاسٹ بالر محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ14ویں پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے ۔