ملتان(جنرل رپورٹر) ای ٹرانسفر کی پہلی میرٹ لسٹ 11جون کو جاری کرنے کا فیصلہ ، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز میں ای ٹرانسفر کے سلسلے میں میرٹ لسٹیں جاری کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق فرسٹ میرٹ لسٹ 11 جون کو جاری ہو گی اور اس پر اعتراضات 12 سے 19 جون تک دور کیے جا سکیں گے ، دوسری میرٹ لسٹ 20 جون کو جاری ہو گی جس پر اعتراضات 21 سے 26 جون تک دور ہوں گے ، تھرڈ اور فائنل میرٹ لسٹ 27 جون کو جاری ہو گی، 27 جون کو ہی ٹرانسفر آرڈرز ایس آئی ایس پر سلیکٹڈ ٹیچرز کے لو گن ٓای ڈی پر مل جائیں گے اور ساتھ میں ایک کیو آر کوڈ بھی ہو گا جو ہر ٹیچر کا مختلف ہو گا وہی کیو آر کوڈ ان ٹرانسفر آرڈرز کی نمبری ہو گا۔