لاہور(اپنے رپورٹر سے )میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر میں مخدوش عمارتوں کو صرف نوٹس دینے تک محدود ہے ۔تین حادثات پیش آنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں گئی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے مون سون سے قبل 483مخدوش عمارتوں کو ریڈ نوٹس جاری کیے تھے لیکن شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے مزید کوئی کارروائی نہیں گئی۔