لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ ایان علی نے اپنی پہلی میوزک البم کی آڈیو ریلیز کرنے کے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کردی۔3 اگست کو ایان علی نی اپنے پہلی میوزک البم کے گانے ریلیز کردیئے تھے ایان علی نے بیک وقت 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 3 اگست کو 8 گانے ریلیز ہوئے تھے ۔ایان علی نے اپنی البم کے 2 گانوں کی ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے ۔