اسلام آباد،راولپنڈی (نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، انکی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منائیں گے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل کے قیدی مرکزی مسجد میں نمازعیداداکریں گے ،ڈی آئی جی اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی اسیران کیساتھ نمازعید ادا کرینگے ۔ سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی اور داماد ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بیرون ملک عید منائیں گے جبکہ اہلیہ کلثوم نواز علالت کے باعث برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔