پشاور (خبر نگار)ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس ملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔سول ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے اس ضمن میں تمام ائیر پورٹس کے منیجرز ، ائیر لائنز کے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ ائیر پورٹس کے بعض حساس ایریا میں بھی موبائل فون کا استعمال مختلف ملازمین کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کچھ لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ائیر پورٹ کے اندر کا م کرنے والے اگر کسی بھی اہلکار کو موبائل فون استعمال کرتے ہو ئے دیکھا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔