اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیریا کے دورہ کے دوران نائیجیرین کے وزیر دفاع اور فضائیہ چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نائیجیریا ہیڈکوارٹر پہنچے تو نائیجیریا فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ایس بی ابو بکر نے ائیر چیف کا استقبال کیا۔ نائیجیرین ائیر فورس کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کی۔ائیر چیف نے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی سے بھی ملاقات کی۔