میونخ (صباح نیوز)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی جانب سے ایران کو کوئی نجی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے بلکہ اس کے لیے سعودی عرب کا پیغام بڑا واضح ہے ۔شہزادہ فیصل میونخ میں منعقدہ سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں ایک پینل گفتگو میں شریک تھے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہمارا ایران کے لیے یہ پیغام ہے کہ وہ پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائے ۔ اس کے بعد ہی اس کے ساتھ کوئی بات چیت ہوسکتی ہے ۔