تہران (اے پی پی،نیٹ نیوز) ایران میں ’’سکوں کے بادشاہ‘‘ کہلانے والے شخص کو ساتھی سمیت پھانسی دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واحد مظلومین اور اس کے ساتھی محمد اسماعیل قاسمی پر الزام تھا کہ انہوں نے سونے کے سکوں اور دیگر غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخیرہ کر کے ملکی مالیاتی مارکیٹ میں گڑبڑ کی بلکہ انہیں بیرون ملک سمگل بھی کیا۔ پولیس نے رواں برس جولائی میں واحد مظلومین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 ٹن سونے کے سکے برآمد کئے تھے ۔ اس کیس میں متعدد افراد کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔امریکی پابندیوں کی بحالی کے باعث ایرانی معیشت کو بحرانی صورتحال کا سامنا ہے ۔