واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی حکام نے کہا ہے کہ وزارت دفاع 'پینٹاگان' ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد تہران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کیلئے مشرق وسطیٰ میں پانچ ہزار افضافی فوج تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ امریکی حکومت کے دو سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری موجودہ کشیدگی اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے 5000 اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے پر غور ہو رہا ہے ۔