واشنگٹن( نیٹ نیوز)ایران کے سابق ولی عہدرضاپہلوی نے کہا ہے کہ وہ ایران میں ’’اختتام کاآغاز‘‘دیکھ رہے ہیں۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہالوگوں نے چالیس سال بعد ملک میں تبدیلی کے موقع کو بھانپ لیا اور صورتحال1997اور 2009سے کہیں زیادہ مختلف ہے ،ایران کے نوجوان اس صورتحال کو مزید نہیں سہہ سکتے ،انہیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے مواقع چاہئیں۔وہ آزادی اورجدت کے خواہاں ہیں۔ ایرانی عوام اورایک آزاد دنیا کے درمیان موجود ہ ایرانی حکومت آڑے آئی ہوئی ہے ،یہی وقت ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اقتدار چھوڑدیں اور اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنائیں۔