تہران(این این آئی)ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امر یکہ کے تین اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے ۔