ویانا(این این آئی )ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اجازت دی گئی حد سے تجاوز کر گیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی کی جانب سے جاری حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اجازت دی گئی حد سے تجاوز کر گیا ۔رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ خطرہ ہے کہ وہ 20فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے اور جو اس تناسب سے افزودگی کو ممکن بنا لے اس کے لیے 90فیصد تک چلا جانا آسان ہو گا،ایران کے پاس پرانے موجود سینٹری فیوجزپرانے ہیں اسے تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے زیادہ طویل وقت اور فنی صلاحیت درکار ہو گی۔