تہران(این این آئی )ایرانی انسٹاگرام سٹار جو امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹوں کے لیے مشہور ہیں کو اطلاعات کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق سحر تبار نامی ایرانی انسٹاگرام سٹار کو توہین مذہب اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔سحر تبار گذشتہ برس اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئیں تھی جب انسٹاگرام پر ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھی اگرچہ ان کے بارے میں یہ قیاس کیا گیا تھا کہ انھوں نے یہ روپ اختیار کرنے کے لیے 50 پلاسٹک سرجریز کروائی ہیں، جبکہ ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی زیادہ تر تصاویر کو بہت زیادہ ایڈیٹ کیا گیا تھا۔