واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے ایرانی تیل کی برآمدات صفر پر لانا مہم کاحصہ ہے ۔ اپنے چینی ہم منصب یانگ جیشی کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں میں چین امریکہ کے ساتھ تعاون کرے گا۔دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں سے اُن کے ملک کی معیشت کسی طور پر متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسیع تر پابندیاں پہلے ہی لگائی جا چکی ہیں اور نیا کچھ بھی نہیں ہے ۔ روحانی کے مطابق امریکہ ایرانی تیل کی پیداوار اوراس کی بیرون ملک فراہمی کو زیرو کی سطح پر لانے میں بھی ناکام ہو گیا ہے ۔