مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کی پابندی نہیں کریں گے ۔ اسرائیل کے پاس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن کھلے ہیں۔یہ بیان مغربی ممالک(جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے علاوہ ، چین اور روس کے علاوہ)اور ایران کے مابین ویانا میں گذشتہ شام ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے ۔ گذشتہ روز ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے احیا کے بارے میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ماہرین کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔